Home سیاست پرویز الٰہی، حماد اظہر، صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں خارج

پرویز الٰہی، حماد اظہر، صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں خارج

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، حماد اظہر، صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

پرویز الٰہی کی 4 حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کی گئی ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے فیصلہ سنایا، پرویز الٰہی کے این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لارجر بینچ نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حماد اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی، حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، عدالت ایپلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے، لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر بھی فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...