Home نیوز پاکستان یکم جولائی سے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

یکم جولائی سے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لیوی چارجز مزید بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ 15 روزکے لیے پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے اور ڈیزل 9.84 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

لیوی چارج کو 5 روپے فی لیٹر بڑھانے پر اضافہ زیادہ ہو سکتا ہے جس کے باعث پیٹرول 12.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30 جون کو فنانس ڈویژن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اوگرا 30 جون کو سفارشات حکومت کو غور کے لیے پیش کرے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.73 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ مجوزہ فنانس بل میں حکومت نے لیوی چارج کو زیادہ سے زیادہ 80 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...