Home سیاست لیڈر شپ، وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پربانی پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

لیڈر شپ، وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پربانی پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

Share
Share

 

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان نے لیڈر شپ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی نے لیڈر شپ اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف اسلام عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپرٹینڈنٹ جیل وکلاء اور پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت دی تھی۔ فریقین کی بدنیتی کی وجہ سے وہ عمل بھی مکمل نہ ہوا۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ جیل میں اس پورے عمل کو آئی ایس آئی کا کرنل اور میجر دیکھتے ہیں۔ سول انتظامیہ کے کام میں مداخلت کے باعث پارٹی لیڈر شپ سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کر پاتا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل میں اسیری کے دوران دن میں 15 افراد سے ملاقات کی اجازت تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں پارٹی لیڈر شپ سے مختلف امور پر مشاورت کی اجازت دی جائے اور انٹیلیجنس اداروں اور وزارت دفاع کو سول انتظامیہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، ہوم سیکرٹری کے ذریعے حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ جیل سپرٹینڈنٹ اور وزارت دفاع بھی فریقین میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...