اسلام آباد:پی آئی اے نے برطانوی آپریشن میں اضافہ کرتے ہوئے اسلام آباد سے لندن کی پروازیں بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔لندن کی پروازیں ہیتھرو آئیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے اپریٹ ہوں گی ۔
ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ پروازوں چھ سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جارہی ہیں ۔لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے ۔پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار تین پروازوں آپریٹ کررہا ہے۔