Home نیوز پاکستان گلگت، سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال

گلگت، سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال

Share
Share

گلگت : گلگت اور سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آج 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔

پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔

اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔

قومی ایئر لائن میں ہنگامی صورت حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں، منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں ملکی، غیرملکی سیاہ سکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بیرون ملک سے آئے ہوئے غیرملکی سیاحوں کی انٹرنیشنل پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، گلگت اور سکردو کی پروازیں پھنسے مسافروں کو واپس اسلام آباد لائیں گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...