Home sticky post 6 پی آئی اے رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے،پاکستان ہائی کمیشن لندن

پی آئی اے رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے،پاکستان ہائی کمیشن لندن

Share
Share

لندن :پاکستان ہائی کمیشن لندن نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی برطانیہ کے لیے پروازیں رواں ماہ سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔

برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (UK CAA) کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج ‘فارِن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ’ (FOP) جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کی بحالی کے لیے آخری ضروری اجازت نامہ تھا۔

اس سے قبل پی آئی اے کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے۔

پی آئی اے اپنی پروازیں پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے بحال کرے گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

اس فیصلے سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو پاکستان آنے جانے میں سہولت حاصل ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان سفری روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...