Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کیلئے سی ڈی اے سے پلان طلب

اسلام آباد میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کیلئے سی ڈی اے سے پلان طلب

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی دار الحکومت میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کیلئے پھر سے کوششیں شروع کردیں۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد قابل عمل منصبوبہ پیش کرے، چیئرمین پی سی بی نے تجویز دی ہے کہ اسٹیڈیم کرکٹ بورڈ اور سی ڈی اے کے باہمی اشتراک سے بنایا جائے۔ مجوزہ منصوبہ آئندہ سال چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے پلان کا حصہ نہیں۔

کرکٹ بورڈ طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے دار الحکومت کے پاس انٹر نیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے کرکٹ اسٹیڈیم موجود نہیں ہے۔

وفاقی ترقیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے ابتدائی پلان کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئر مین سی ڈی اے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ سی ڈی اے اس حوالے سے جلد زمین کی نشاندہی سمیت دیگر تفصیلات طے کر کے حتمی پلان وزیر داخلہ کو پیش کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ماضی میں بھی اسلام آباد میں انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے متعدد کوششیں کر چکا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کے اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ کئی بار زیر غور آیا، وفاقی حکومت اور پی سی بی کے تحت متعدد اجلاس ہو چکے ہیں مگر در حقیقت یہ منصوبہ اب تک کاغذوں سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

اسلام آباد میں سب سے پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں اس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے ٹاسک فورس فیصل سخی بٹ کی طرف سے بنایا گیا۔ ابتدائی طور پر شکرپڑیاں کے مقام پر زمین کی نشاندہی کی گئی مگر بعد میں یہ منصوبہ ٹھپ ہو گیا۔

اب یہ زمین پاکستان آرمی کے زیر انتظام ہے۔ بعد میں چیئرمین پی سی بی نجم سیھٹی اور ذکا اشرف کی طرف سے بھی اسٹیڈیم کی تعمیر کی کوششیں کی گئیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2022 میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے پیش نظر اسٹیڈیم بنانے کا ٹاسک دیا۔

اس حوالے سے سی ڈی اے کو زمین الاٹ کرنے کی ذمہ داری بھی دی مگر اس وقت بھی منصوبہ پر کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو سکی۔سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے حالیہ تجویز اس لیے زیادہ قابل عمل ہے کیوں کہ اس میں دونوں اداروں کی سربراہی ایک ہی فرد کے پاس ہے ،سی ڈی اے وزات داخلہ کے ماتحت ہے جبکہ محسن نقوی کرکٹ بورڈ کی بھی سربراہی کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین...

زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے، صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے...

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...