Home sticky post 6 کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے ،وزیراعظم

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے ،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2024-2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکرکیاہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے ۔حکومتی اقدامات کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں ۔کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں استحکام کی بنیادی وجہ ترسیلات زر اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ دن بدن بہتر ہوتے مالیاتی و معاشی اشاریے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہو چکی ہے حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول مزید بہتر کرنے کے حوالے سے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہے ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...