Home نیوز پاکستان کچے کے علاقے میں پولیس کی جوابی کارروائی ، ڈاکووٴں کا سرغنہ مارا گیا

کچے کے علاقے میں پولیس کی جوابی کارروائی ، ڈاکووٴں کا سرغنہ مارا گیا

Share
Share

لاہور: کچے کے علاقے میں پولیس پر راکٹ حملوں کی جوابی کارروائی میں ڈاکووٴں کا سرغنہ بشیر شر مارا گیا اور اس کے پانچ ساتھی ڈاکو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار آپریشن کرتے ہوئے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو گھیر لیا۔ پولیس ٹیم کی کارروائی کے دوران ڈاکووٴں کا سرغنہ بدنام زمانہ بشیر شر مارا گیا جب کہ اس کے 5 ساتھی بری طرح زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے ڈاکووٴں میں ثنا اللہ شر ، گدا علی ، کملو شر ، رمضان شر اور گدی شامل ہیں۔پولیس کی اس جوابی کارروائی میں مزید ڈاکووٴں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہے۔ آخری حملہ آور کے خاتمے تک ڈاکووٴں کا پیچھا جاری رہے گا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بشیر شر کی ہلاکت پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے کو ڈاکووٴں سے پاک کرنے کا عزم پورا کریں گے۔ پولیس کے شہدا کی قربانیاں بھول نہیں سکتے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...