لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لاہور میں والٹن کے علاقے میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا، ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا، تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ادھرگوجرانوالہ کی حدود میں آنے والا بھارتی ڈرون بھی مار گرایا گیا، ڈرون کا ملبہ گجرات کے گاوٴں جھنڈ پیر سے ملا۔
اس کے علاوہ پولیس کے مطابق چکوال میں تھانہ ڈھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے گیا گیا۔