Home Uncategorized سیاسی کھیل نفرت پیدا کرتا ہے پاکستانی اور بھارتی عوام آپس میں لڑنا نہیں چاہتے،سنی دیول

سیاسی کھیل نفرت پیدا کرتا ہے پاکستانی اور بھارتی عوام آپس میں لڑنا نہیں چاہتے،سنی دیول

Share
Share

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول کاکہناہے کہ بات انسانیت کی ہوتی ہے پاکستانی اور بھارتی عوام آپس میں لڑنا نہیں چاہتے لیکن یہ سیاسی کھیل ہے جو لوگوں میں نفرت پیدا کرتا ہے۔

گزشتہ روز سنی دیول نے اپنی آنے والی نئی فلم ’غدر 2‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران اْن کے ہمراہ اداکارہ امیشا پٹیل سمیت دیگر فنکار بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران سنی دیول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی عوام جھگڑا نہیں چاہتے ہیں، بات انسانیت کی ہوتی ہے، دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہتے، دونوں طرف یکساں محبت اور پیار پایا جاتا ہے۔

سنی دیول کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام نہیں چاہتے کہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑیں جھگڑیں، یہ سیاسی کھیل ہے جو نفرت پیدا کرتا ہے اور وہی آپ اس فلم میں بھی دیکھیں گے، آخر ہم ایک ہی مٹی سے ہیں۔

فلم ’غدر 2‘ کے اداکار سنی دیول بھارتی ریاست پنجاب کے شہر گورداسپور سے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

فلم ’غدر 2‘ میں سنی دیول ’تارا سنگھ‘ کا مرکزی کردار نبھائیں گے جس میں وہ اپنے بیٹے کو واپس لانے کے لیے پاکستان میں داخل ہوں گے، اس فلم میں ان کے مدِ مقابل امیشا پٹیل کو بھی دیکھا جا سکے گا۔

دوسری جانب اگر امن اور محبت کی باتیں کرنے والے سنی دیول کی فلم کا ٹریلر دیکھا جائے تو وہ سنی دیول کی باتوں کے بالکل برعکس نظر آ رہا ہے۔اس فلم میں پاکستان مخالف ڈائیلاگ اور سین بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس فلم کا پہلا حصہ ’غدر، ایک پریم کتھا‘ 2001ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سنی دیول نے تارا سنگھ کا کردار نبھایا تھا، اس فلم میں بھی اداکارہ امیشا پٹیل کو دیکھا گیا تھا جنہوں نے پاکستانی مسلم لڑکی ’سکینہ‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...