Home سیاست امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی جیت کےلیے بھارتی گاؤں میں پوجا

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی جیت کےلیے بھارتی گاؤں میں پوجا

Share
Share

تامل ناڈو:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابات میں کامیابی کےلیے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں تھولاسندرا پورم میں پوجا کی جارہی ہے۔

آج امریکا کی صدارت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس مدمقابل ہیں۔ جلد ہی اس مقابلے کے نتائج سامنے آجائیں گے اور دونوں امیدواروں میں سے کوئی ایک امریکی صدارت کے منصب پر فائز ہوجائے گا۔ لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں کے رہائشی کملا ہیرس کی کامیابی کےلیے مندروں میں پوجا کررہے ہیں۔

بھارت کا یہ گاؤں کملا ہیرس کے نانا پی وی گوپالن کا جائے پیدائش ہے۔ اس لحاظ سے اسے کملا ہیرس کے آبائی گاؤں کی حیثیت حاصل ہے۔ کملا کے نانا نے بعد میں چنائے میں رہائش اختیار کرلی تھی جہاں کملا ہیرس کی والدہ شیاما گوپالن پیدا ہوئیں۔ اور بعد ازاں ان کی والدہ نے 1958 میں 19 سال کی عمر میں امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔

جب کملا ہیرس پہلی بار امریکا کی نائب صدر منتخب ہوئیں تو اس وقت بھارت کے تھولاسندرا پورم گاؤں کو بھی عالمی توجہ حاصل ہوئی تھی۔ گاؤں کے لوگوں کو کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کو عالمی شہرت کملا ہیرس کی وجہ سے ہی ملی ہے، کسی اور نے ان کے لیے اتنا کچھ نہیں کیا۔

تامل ناڈو کے گاؤں تھولاسندرا پورم کے مندروں میں کملا ہیرس کی کامیابی کے لیےکئی مہینوں سے پوجا پاٹ کی جارہی ہے۔ ایک مندر میں عطیہ دینے والوں کے نام کے طور پر کملا ہیرس اور ان کے نانا کا نام بھی کندہ ہے۔ جبکہ مندر کے باہر ایک بڑا بینر لگایا گیا ہے جس پر کملا ہیرس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار ان الفاظ میں کیا گیا ہے کہ ’’ہم الیکشن میں ’زمین کی بیٹی‘ کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

امریکا میں آج صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدور و موجودہ نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر و ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت مقابلہ متوقع ہے، جس کی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

Share
Related Articles

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...