Home سیاست ممکنہ آئینی ترمیم ، قاضی فائز عیسیٰ کب تک چیف جسٹس رہیں گے ؟

ممکنہ آئینی ترمیم ، قاضی فائز عیسیٰ کب تک چیف جسٹس رہیں گے ؟

Share
Share

اسلام آباد:پارلیمنٹ سے ممکنہ آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 2027 تک بطور چیف جسٹس قائم رہیں گے۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے جوڈیشل پیکیج لایا جارہا ہے اور عدالتی اصلاحات کیلئے کئی ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان ترامیم میں سے ایک اہم ترمیم یہ ہوسکتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کی ریٹائرمنٹ کی مدت 65برس سے بڑھا کر 68برس کردی جائے۔

اگر ایوان بالا اور ایوان زیریں سے یہ ترمیم منظور ہو گئی تو پھر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 2027 تک بطور چیف جسٹس قائم رہیں گے، ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال ہونے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ 27 نومبر 2030 تک بطور جج تعینات رہیں گے۔

اسی طرح جسٹس منیب اختر 13 دسمبر 2031 جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی 22 جنوری 2033 تک بطور جج فرائض سرانجام دے سکیں گے، جسٹس امین الدین خان 30 نومبر 2028 جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل 10 نومبر 2029 تک کام جاری رکھ سکیں گے۔

آئینی ترمیم کی صورت میں جسٹس محمد علی مظہر 4 اکتوبر 2032 اور جسٹس عائشہ ملک 2 جون 2034 تک بطور جج قائم رہیں گی، جسٹس اطہر من اللہ 12 دسمبر 2029 جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی یکم فروری 2030 تک بطور جج فرائض انجام دے سکیں گے۔

جسٹس شاہد وحید 24 دسمبر 2034 اور جسٹس مسرت ہلالی 7 اگست 2029 تک بطور جج سپریم کورٹ میں تعینات رہیں گی، جسٹس عرفان سعادت خان 6 فروری 2031 جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان 28 جون 2031 تک بطور جج قائم رہیں گے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد 24 مارچ 2031 اور جسٹس عقیل احمد عباسی 15 جون 2031 تک بطور جج قائم رہیں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن ممکنہ آئینی ترمیم کے نتیجے میں 11 مارچ 2033 کو ریٹائر ہوں گے۔

Share
Related Articles

آج امریکا کے لئے ایک تاریخی دن ہے، عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں،محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...