Home سیاست پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فوری تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا

پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فوری تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا

Share
Share

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی فوری تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں صرف میڈیا کی حد تک محدود ہیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی کہ سندھ کا گورنر فی الحال تبدیل نہیں ہو رہا، تبدیلی کا صرف میڈیا میں سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی حال ہی میں صدر مملکت سے ہونے والی ملاقات یونیورسٹیوں کے حوالے سے تھی، جس کے تحت پنجاب کی ایک بڑی یونیورسٹی کا کراچی میں کیمپس قائم ہوگا۔

علاوہ ازیں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بدین کے ایئرپورٹ کو بھی متحرک کر رہے ہیں، آج اس کی ابتدا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری دیکھنے کو ملے گی، ایئرپورٹ کی بحالی بلدیاتی حکومت کا پروجیکٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ایئرایمبولینس سروس کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے، اس کے دائرہ کار کو تھر، حیدر آباد، میر پور، خاص اور موہن جو دڑو تک بڑھائیں گے اور جہاں بھی ایئرپورٹ ہوں وہاں پر یہ سہولت دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سکھر سندھ کا مرکز ہے بلوچستان پنجاب کے قریب ہے، دونوں صوبے سکھر کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔۔ وفاقی لوکل کونسلوں کا بھی حصہ ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...