Home نیوز پاکستان وزیراعظم کا میرٹ پر دس لاکھ طلبا کو اسمارٹ فونز دینے کا اعلان

وزیراعظم کا میرٹ پر دس لاکھ طلبا کو اسمارٹ فونز دینے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ طلبا و طالبات کو میرٹ پر اسمارٹ فون فراہم کریں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔

اسلام آباد میں عالمی یوم نوجوانان پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ اے آئی آج کے دور میں تعلیم کا جدید ترین ہتھیار ہے اسی طرح آئی ٹی کی تعلیم بھی ہے، میں چین گیا اور دیکھا تو چین کی ترقی نے چودہ طبق روشن کردیے، پاکستان کو بنانے کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، ہم تمام اخراجات ختم کرکے وسائل آپ کے قدموں میں نچھاور کردیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ دانش اسکول میں موجود بچوں کا تعلق غربت والے طبقے سے ہے، یہاں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جنہیں بچیوں کی شادی کے لیے قرض لینا پڑتا ہے اور وہ اسے اتار نہیں پاتے دوسری جانب ایسے بھی لوگ ہیں جن کے ہاں شادیاں بیرون ملک ہوتی ہیں، یہاں مساوات نہیں یہ طبقاتی کشمکش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اگر صحیح وسائل فراہم کیے تو وہ ملک کو ترقی یافتہ بنادیں گے، اسی لیے لیپ ٹاپ اسکیم جاری ہے، آج اعلان کرتا ہوں کہ دس لاکھ طلبا و طالبات کو میرٹ پر اسمارٹ فون فراہم کریں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح ایک ہزار گریجوٹ بچوں کو زراعت کی جدید تعلیم کے لیے چین بھیج رہا ہوں، آئی ٹی کے میدان میں ہواوے کمپنی سے معاہدہ کیا ہے وہ سالانہ دو لاکھ بچوں کو تربیت فراہم کرے گی، اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز کی بنیاد پر نوجوانوں کو اداروں کا مالک بنانے کی غرض سے بینکوں سے قرض دلوایا جائے گا بجٹ میں یہ پروگرام رکھا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے نیزہ بازی کے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے پورے ہال کو تالیاں بجانے کا کہا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

انہوں نے ہال میں موجود ہاکی کے کھلاڑیوں سے بھی کہا کہ ہاکی کے کھیل کو دوبارہ سے واپس بلندیوں پر لانے کے لیے کام کیا جائےگا۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کان ویلتھ یوتھ الائنس کا افتتاح کردیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ انتشاری منصوبہ، لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ انتشاری ایجنڈے سے...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...