Home سیاست پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی، مفتاح اسماعیل

پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی، مفتاح اسماعیل

Share
Share

حیدرآباد: سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے آج پہلی پریس کانفرنس یہاں کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ میں 2008 سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی ، بجلی ، گیس ، گندگی ، انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہے ، کراچی کو چھوڑ کر پورے سندھ میں ڈھنگ کا فیملی پارک نہیں، سب تباہ ہوچکے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کا عزم ہے کہ حیدرآباد کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ختم کریں گے، 2018 میں جب ہم حکومت میں تھے، ہم نے واٹر پالیسی دی تھی ،پاکستان کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن پاکستان کا ذخیرہ ہے ۔

رہنما عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پانی کی تقسیم میں کسی بھی صوبے کو محرومیت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، آرڈیننس سے پانی کا کوئی کام نہیں ہونا چاہیے، جس طرح رات کے اندھیرے میں 26 ویں ترمیم پاس ہوئی ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے لوگوں پڑھنے کا موقع ملنا چاہیے کہ کیا تبدیلی ہونے جارہی ہے ، ارسا میں بھی کوئی یکطرفہ فیصلہ کرنے کا آئین اجازت نہیں دیتا۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...