Home سیاست پیپلزپارٹی جمہوریت کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے،یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی جمہوریت کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے،یوسف رضا گیلانی

Share
Share

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ملک میں کوئی اہل قیادت نہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت جمہوریت کی سوچ رکھنے والی ایک قومی لیڈرشپ کی ضرورت ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسوں میں عوام لاکھوں کی تعداد میں شریک ہو کر بلاول بھٹو پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پپلز پارٹی کے جلسے 8 فروری سے پہلے انتخابی ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ملک میں کوئی اہل قیادت نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...