Home Uncategorized معروف گلوکارہ کی مالی امداد کی اپیل پراکشے کمار کا مثبت جواب ،25 لاکھ بجھوادیے

معروف گلوکارہ کی مالی امداد کی اپیل پراکشے کمار کا مثبت جواب ،25 لاکھ بجھوادیے

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے معروف پنجابی گلوکارہ کی 25 لاکھ سے مالی مدد کرکے خود کو ایک بار پھرحقیقی کھلاڑی ثابت کردیا۔

اکشے کمار نے بھائی کے طور پر گلوکارہ گلوری باوا کو اپنے مالی بحران سے نمٹنے کےلیے 25 لاکھ روپے بجھوائے ہیں۔

اداکار نے پنجابی لوک گلوکار اور پدم بھوشن گرمیت باوا کی بیٹی گلوری باوا کی مدد کی اپیل پر مثبت جواب دیا اور مالی مدد کی۔

گزشتہ روز گلوری باوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی مالی مشکلات کا تذکرہ کیا اور حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی۔

گلوری باوا نے اکشے کمار کی طرف سے مالی مدد ملنے پر کہا کہ یہ مدد میرے لئے کیا معنی رکھتی ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ بھائی کا بڑا پن ہے، یہ پیسے میرے خاندان کی کافی مشکلات ختم کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں مجھے کام ملے، اسی لیے مدد مانگی، لوگ مجھ تک پہنچ رہے ہیں، پرامید ہوں کہ جلد ہم جیسے فنکاروں کو بھی خاطر خواہ کام مل جائے گا۔

اکشے کمار نے گلوری باوا کے لیے کیے گئے اقدام کو مدد کہنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ ایک بھائی نے اپنی بہن کےلیے کچھ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے پتا چلا، گرمیت باوجی، جو پنجابی کی شان تھے، اُن کے خاندان کو مالی مشکل کا سامنا ہے، میں نے اُن کی بیٹی گلوری باوا کو اپنی بہن سمجھ کر پیار کا اظہار کیا ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ یہ کوئی مدد نہیں ہے، ایک پنجابی اور فنکار ہونے کی وجہ سے یہ میرا فرض تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...