Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعاگو ہیں، امریکی سیاسی رہنما

ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعاگو ہیں، امریکی سیاسی رہنما

Share
Share

نیویارک:نیویارک:امریکی سیاسی رہنماؤں نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوران ریلی حملے کے بعد امریکی سینیٹرز اور سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اورکہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعاگو ہیں۔

نائب صدر کاملا ہیریس نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے۔

کاملا ہیریس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

ہاؤس ڈیموکریٹ رہنما حاکیم جیفری (Hakeem Jeffries) نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعاگو ہیں۔

سابق امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے سابق صدر ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے۔

سابق امریکی صدر جارج بش نے بھی کہا کہ شکر ہے ٹرمپ بزدلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...