Home Uncategorized پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Share
Share

نیویارک:سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ ڈھونڈ لی۔

شاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور، رنبیر سنگھ اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کے بعد اب صارفین نے پریتی زنٹا کی ہمشکل بھی تلاش کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر “فلم اپڈیٹس” کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاوْنٹ نے معروف امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی تصویر پوسٹ کی۔

ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے “فلم اپڈیٹس” نے اعلان کیا کہ “فلم ‘کِلرز آف دی فلاور مون’ کی اداکارہ للی گلیڈسٹون کو 2024 کے اسپرٹ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے”۔

امریکی اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اُلجھن میں ڈال دیا اور وہ تبصرے کرکے پوچھنے لگے کہ پریتی زنٹا کی تصویر کیوں پوسٹ کی جبکہ کچھ صارفین نے تو ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر امریکی اداکارہ کے بجائے پریتی زنٹا کو مبارکباد دی۔

دراصل، ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا سے امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی غیرمعمولی مماثلت نے مداحوں کو حیران و پریشان کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...