Home نیوز پاکستان ‎پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل ،آج روانہ ہوگا

‎پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل ،آج روانہ ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لانچ سائٹ سے آج بھیجا جائے گا۔

انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج (3 مئی) 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچنگ ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا ہے۔چاند کی سطح کی تصویر بنانے کے لیے اس میں دو آپٹیکل کیمرے ہیں۔

پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کیلئے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...