Home سیاست ‎آڈیو لیکس کیس،بنچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج

‎آڈیو لیکس کیس،بنچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے بنچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بنچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا۔

عدالت نے مزید کہا کہ آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجئے گا۔

بعد ازاں عدالت نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے بنچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس کیس پر سماعت کے دوران پیمرا، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی جانب سے جسٹس بابر ستار سے آڈیو لیکس کیس سے علیحدہ ہونے کی متفرق درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...