Home سیاست ‎نیول چیف نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

‎نیول چیف نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Share
Share

راولپنڈی:سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا ،

آئی ایس پی آرکے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر چین کی بحریہ فوج کے کمانڈر ایڈمرل ہو ڑونگ منگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا جبکہ کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آرنے مزید کہا ہے کہ چینی آرمی نیوی کمانڈر نے مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ سے مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...