Home سیاست کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہتر موقف کیلئے بھرپور تیاری کریں،نگران وزیر اعظم

کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہتر موقف کیلئے بھرپور تیاری کریں،نگران وزیر اعظم

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہترین موقف پیش کرنے کیلئے ادارے بھرپور تیاری کریں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت 28 ویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہترین موقف پیش کرنے کیلئے ادارے بھرپور تیاری کریں۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور 2 دسمبر کو ہائی لیول سیگمینٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، پاکستان کے تمام ادارے تباہ کن سیلاب کے بعد بہترین انداز میں تعمیر نو کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام...

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاکستانی قونصلر جواد اجمل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا...

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...