Home سیاست صدر عارف علوی وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، پیپلز پارٹی

صدر عارف علوی وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، پیپلز پارٹی

Share
Share

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں صدر کے خط، الیکشن اور ملکی مسائل زیر غور آئے، صدر عارف علوی ادھر کی بات کرتے ہیں نہ اُدھر کی، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سی ای سی میٹنگ میں الیکشن سے متعلق غور کیا گیا، سی ای سی میٹنگ تاحال جاری ہے، میٹنگ میں آرا آرہی ہیں، سی ای سی میں اراکین اپنی رائے دیتے ہیں، کل سی ای سی میٹنگ کے حوالے سے کل مفصل پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار نہیں ہے، خط لکھ کر الیکشن کے حوالے سےکنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس گزشتہ اجلاس کا تسلسل ہے، سی ای سی کل بھی جاری رہے گی، اجلاس میں تمام ارکان کے نکتہ نظر پیش ہونے کے بعد قیادت کوئی فیصلہ کرے گی، ہم الیکشن چاہتے ہیں تاکہ بے یقینی کی صورت حال سے نکل جائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہم آہنگی کے ساتھ ہونا چاہیے، اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتی کہ حکومت میں شوگر اور سکیورٹی کے معاملات کس کے پاس تھے، ہم کوئی ضد نہیں کر رہے، حلقہ بندیاں بیشک کریں لیکن الیکشن جلد کرائیں، تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، ٹرانسفر، پوسٹنگ کیسے ہو رہی ہے، ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الزام تراشی کرتی رہے پارٹی کا فیصلہ ہو گا کس سطح پر (ن) لیگ سے ڈیل کرنا ہے، پیپلز پارٹی کسی صوبے میں کمزور نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی تو پھر منشور پر بات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لطیف کھوسہ کو نوٹس دیا گیا ہے، آج کے اجلاس میں لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن کو دعوت دی تھی، اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے آج دونوں اجلاس میں نہیں آسکے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین، ترقیاتی کاموں کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں، صرف سندھ میں ترقیاتی کاموں پر پابندی ہے باقی صوبوں میں نہیں ہے، پنجاب، کے پی کے میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور تقرریاں بھی ہو رہی ہیں، سندھ میں ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی ہے، پیپلز پارٹی کے دوستوں کو اس حوالے سے تحفظات ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...