Home سیاست صدر عارف علوی کا نگران وزیر اعظم کو ٹیلی فون، بلوچ مظاہرین کیساتھ ناروا سلوک پر اظہار تشویش

صدر عارف علوی کا نگران وزیر اعظم کو ٹیلی فون، بلوچ مظاہرین کیساتھ ناروا سلوک پر اظہار تشویش

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں اتفاق کیا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہئے تھا، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہئے، پولیس کو حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے تھا۔

ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے کہا کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...