Home sticky post 4 صدرمملکت کابین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ

صدرمملکت کابین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں عشائیہ دیا۔

صدر مملکت نے مندوبین کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے ذریعے پارلیمانی سفارت کاری کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔ دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں نے امن و ترقی کے فروغ کیلئے مؤثر مکالمہ کیا۔ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس نے تعاون اور دوستی کے نئے راستے کھولے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی، ماحولیاتی اور سیکیورٹی چیلنجز مشترکہ کوششوں سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ کانفرنس نے امن اور ترقی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا۔ اسلام آباد اعلامیہ امن و استحکام کا لائحۂ عمل فراہم کرتا ہے۔

بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندوں نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...