Home Uncategorized ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا، صدر جوبائیڈن

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا، صدر جوبائیڈن

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی، وہ جلد ہی اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کریں گے۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی حکام نے بدھ کو ایرانی اہداف کی ایک متوقع فہرست کا اشارہ دیا جو منگل کو تہران کی طرف سے شروع کئے گئے حملے کے بڑے اسرائیلی ردعمل کے دائرہ کار میں آسکتی ہے۔

یاد رہے اسرائیل نے فیصلہ کن اور دردناک جواب کی دھمکی دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ تہران اپنے اقدام پر پچھتائے گا، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے زور دے کر کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایک اور غلطی کی تو ان کے ملک کا ردعمل دوگنا تباہ کن ہو گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی نئے اقدام کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...