Home Uncategorized صدر مملکت ،وزیراعظم پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت ،وزیراعظم پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پی ایم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

 

وزیراعظم نے سابق امریکی صدر کی جلد صحت یابی کی دعاء کی جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاء کی۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ مبینہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہیں اپنے نائب صدر کے لیے امیدوار کا اعلان کرنا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...