تہران:نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران بھر میں پولنگ کا آغاز ہو گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
صدارتی انتخابات کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، جن میں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں۔
ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی خاتون امیدوار نہیں ہے۔