Home سیاست ‎وزیر اعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق پر اظہار افسوس ،ایک روزہ یوم سوگ کااعلان

‎وزیر اعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق پر اظہار افسوس ،ایک روزہ یوم سوگ کااعلان

Share
Share
  1. اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ابراہیم رئیسی کی موت پر اظہار تعزیت پیش کیا۔

انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش ا?نے کے بعد ہم پْر امید تھے کہ کوئی اچھی خبر موصول ہوگی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا، جس پر ہمیں دل کی گہرائیوں سے افسردہ ہیں۔

انہوں نے دعا گو ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قومی کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ماہ پاکستانی دورے کو یاد کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت سے تقریباً ایک ماہ قبل ان کی میزبانی کرنے کا تاریخی موقع حاصل ہوا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہت اچھے دوست تھے، اس دْکھ کی گھڑی میں برادر ملک ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ا?ج ملک بھر میں ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی وفات پر یوم سوگ منایا جائے گا اور شہدا کے احترام میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...