Home نیوز پاکستان ‎پنجاب میں شدید گرمی کی لہر ،سکولوں کی تعطیلات 22 مئی سے دینے کا فیصلہ

‎پنجاب میں شدید گرمی کی لہر ،سکولوں کی تعطیلات 22 مئی سے دینے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کی تعطیلات مقررہ وقت سے قبل 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں وقت سے پہلے دینے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر طلبہ کے والدین سے چھٹیوں سے متعلق سے رائے مانگی تھی، جس پر تقریباً 7 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرنے والوں میں سے 96 فی صد نے فوری طور پر اسکولوں میں چھٹیاں کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ والدین کی آرا اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 22 مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو موسم کی شدت کے اثرات سے بچانا اولین ترجیح ہے۔ امتحانات والے نجی اسکولوں کو کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی جب کہ تعطیلات کے حوالے سے نیا نوٹی فکیشن آج یا کل تک جاری کر دیا جائے گا۔ جن نجی اسکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں ان کے سوا تمام اسکولوں میں 22 مئی سے چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔

قبل ازیں محکمہ تعلیم کی جانب سے پنجاب میں گرمی کی تیز لہر کے باعث 25 تا 31 مئی تک اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ گرما کی تعطیلات یکم جون تا 14 اگست ہوں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...