Home sticky post وزیراعظم کی انڈیپینڈنٹ گروپ کو اسلام آ باد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد

وزیراعظم کی انڈیپینڈنٹ گروپ کو اسلام آ باد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آ باد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے انڈیپینڈنٹ گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلاء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ امید ہے نو منتخب نمائندے عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ قانون وکلاءبرادری کے مسائل حل کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ وکلا ء برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔ وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...