Home highlight وزیراعظم کی صدر ٹرمپ، امریکی انتظامیہ ،عوام کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے امریکی یوم آزادی پر مبارکباد

وزیراعظم کی صدر ٹرمپ، امریکی انتظامیہ ،عوام کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے امریکی یوم آزادی پر مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اورعوام کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے امریکی یوم آزادی پر مبارکبادپیش کی ہے ۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم”ایکس” پراپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے عوام کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی طویل المدتی شراکت داری کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی امریکی برادری پر بھی فخر ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...