Home #ٹرینڈ وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ

وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ

Share
Share

ریاض :وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

روانگی پر ریاض کے ڈپٹی گورنر نے ہوائی اڈے پر انہیں رخصت کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی خوشگوار بات چیت میں علاقائی چیلنجز کا جائزہ لینے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ وہ محمد بن سلمان کی مسلسل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان سعودی سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعلقات بڑھانے میں ان کی گہری دلچسپی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی دل سے دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی فروغ پاتی رہے اورترقی کی نئی منازل طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کی جانب سے مسلم دنیا کو فراہم کئے جانے والے وژن اور قیادت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کی جانب سے ان کے پرتپاک استقبال پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی شاہی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی جانب سے ان کے طیارے کو استقبال کے طور پر حفاظتی حصار میں لینے کے علاوہ سعودی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی سلامی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...