Home sticky post 4 وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،پاک سعودی تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو

وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،پاک سعودی تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو

Share
Share

ریاض:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔

ملاقا ت کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ریاض میں اپنے بھائی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات پر بہت مسرت ہوئی۔ ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں دونوں ملکوں کی تاریخی اور آزمودہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کی گہری شراکت اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی ولی عہد کے عزم اور تعاون پر شکر گزار ہوں ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...