Home sticky post 4 وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا وزیراعظم کی جانب سے شاندار استقبال ، گارڈ آف آنر پیش، وفود کا تعارف

وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا وزیراعظم کی جانب سے شاندار استقبال ، گارڈ آف آنر پیش، وفود کا تعارف

Share
Share

اسلام آباد:اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔وزیراعظم اور شاہ عبداللہ دوم کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ثقافتی لباس میں معزز مہمان کے استقبال کے لیےموجود بچے اردن کے شاہ کی پاکستان آمد پر اظہار مسرت کے ساتھ دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات کے عکاس تھے ۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔استقبالیہ تقریب کے آغاز میں پاکستان اور اردن کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔شاہ عبداللہ دوم نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معزز مہمان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی وزیراعظم پاکستان سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

معزز مہمان نے اپنے دورے کی یادگار کے طور پر وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کاسب سے اعلی سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...