Home سیاست وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو

Share
Share

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔نگران سیٹ اپ کے قیام اور دیگر معاملات پرسمیت ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگوکی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نگران سیٹ اپ کے قیام اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات خوشگوار رہی، منیجنگ ڈائریکٹر کو بتا دیا پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دیں، اب بورڈ لیول معاہدہ ہو جانا چاہیے، معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کا پروگرام آئی ایم ایف کے بورڈ میں جا کر منظور ہونا چاہیے، پاکستانی ٹیم کی قیادت اسحاق ڈار کریں گے ، میرا بھی ان سے رابطہ ہے۔

ادھر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی متوقع ہے، نواز شریف کی لیگل ٹیم نے بھی عندیہ دے دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...