Home sticky post 5 یوم تکبیر قوم کے اتحاد ، آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ہے،وزیراعظم

یوم تکبیر قوم کے اتحاد ، آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یومِ تکبیر 28 مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے، قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

وزیراعظم نے پوری قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ تکبیر ایک تاریخی موقع پر منایا جا رہا ہے، جب 6 سے 10 مئی کے دوران بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل سے سرخرو اور فتح یاب ہوا۔ اس تاریخی کامیابی نے یومِ تکبیر کی مسرتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

وزیراعظم نے 1998 کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے پوکھران میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم کی امنگوں اور مفادات کی ترجمانی کرتے ہوئے 28 مئی کو چھ ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ وزیراعظم نے اس فیصلے کو دباؤ، دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود جرات مندی کا مظہر قرار دیا۔وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے چاغی کے پہاڑوں سے بلند ہونے والی “اللہ اکبر” کی صدا آج بھی پاکستان کے عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔ جیسے ماضی میں قوم ایٹمی پروگرام کے لیے متحد تھی ویسے ہی حالیہ حملوں کے خلاف بھی قوم نے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان اور تمام قومی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی قربانیوں کو بھی سراہا جنہوں نے جوہری پروگرام کی تکمیل کے لیے ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف ایک دفاعی کامیابی نہیں بلکہ قائداعظم کے نظریے، قومی خودداری اور ترقی کے سفر کی علامت ہے۔ یہی جذبہ ہے جو پاکستان کو ہر شعبے میں آگے لے جانے کی اصل طاقت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو نہ صرف دفاعی بلکہ معاشی طاقت بھی بنایا جائے گا اور دنیا میں اسے اس کا حقیقی مقام دلوایا جائے گا۔

Share
Related Articles

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی مہم جاری

لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں عید الاضحیٰ...

سفارتی سطح پر بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ،’برکس ممالک کا اتحاد سے نکالنے پر غور

بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مزید مشکلات میں اضافہ ہوگیا جبکہ آپریشن...