Home سیاست وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن کو جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن کو جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کا پانچ سال کے لیے بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم کے دفترسے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے جے یو آئی (ف) کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا، ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم کردار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علمائے اسلام (ف) ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت اور وژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی. وزیر اعظم نے مولانا غفور حیدری کو بھی جمیعت علمائے اسلام (ف) کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی.

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...