Home سیاست حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے والا بنکر بسٹر بم کیا ہے؟یہ کن مواقعوں پر استعمال ہوتا ہے ؟

حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے والا بنکر بسٹر بم کیا ہے؟یہ کن مواقعوں پر استعمال ہوتا ہے ؟

Share
Share

تل ابيب: اسرائیلی فوج کی بمباری میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید کرنے کیلیے اسرائیلی فوج نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا، بنکر بسٹر بم کیا ہوتا ہے؟ اور جنگ کے دوران اس کا استعمال کس لیے کیا جاتا ہے؟ اس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں ۔

بنکر بسٹر بموں کی ایک قسم جی بی یو 28ہے اور اسے 1999 کی خلیجی جنگ کے دوران بنایا گیا، یہ 5,000 پانڈ وزنی بم لیزر گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے عسکری بنکروں کو تباہ کرنے کیلیے تیار کیا گیا۔

یہ کنکریٹ یا زمین کو پار کر کے اندرونی طور پر بھاری نقصان پہنچانے کیلیے دھماکا کرتا ہے۔ دوسری قسم جی بی یو 37 ہے ۔ یہ جی پی ایس کے ذریعے گائیڈ کیا جانے والا بم ہے جو موسم کی خراب صورتحال میں بھی زیر زمین عسکری اسٹرکچرز کوموثر طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

تیسری قسم ماسو آرڈیننس پینیٹریٹر (ایم او پی)جی بی یو57ہے۔یہ امریکی فوج کا سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہے جس کا وزن 30,000 پاؤنڈ ہے۔ یہ 200فٹ تک مضبوط کنکریٹ میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنیوا کنونشن کے تحت ان بموں کا استعمال گنجان آباد علاقوں میں ممنوع ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...