Home سیاست مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں، چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار حکومت کو دینے کی تجویز

مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں، چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار حکومت کو دینے کی تجویز

Share
Share

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے کی جانے والی مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں جن میں 20سے زائد شقیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 میں ترمیم شامل ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے، بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں65 سےبڑھا کر81 کرنے اور آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم شامل ہیں۔

منحرف اراکین کا ووٹ ،آرٹیکل 63 میں ترمیم، آئین کےآرٹیکل 181میں بھی ترمیم کئے جانے کا امکان ہے۔ آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی۔ آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

 

ہائیکورٹ کے ججزکودوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں ٹرانسفر کرنے کی تجویز ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے 5 سینئرججزکے پینل سے ہوگی۔

حکومت سپریم کورٹ کے 5سینئرججز میں سےچیف جسٹس لگائے گی۔ آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کریگی۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کواکٹھا کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...