Home سیاست بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لئے احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کا کارکنان سے لازمی شرکت کا حلف

بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لئے احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کا کارکنان سے لازمی شرکت کا حلف

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کارکنان سے حلف لیا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہونے والے احتجاج میں لازمی شرکت کریں گے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنوں سے خطاب کے دوران سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ پشاور میں 9 سیٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا،کل ایک تصویر نے پورے ملک کو نیلا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ لوگوں کو اس لیے ہرایا کہ آپ لوگوں میں لچک نہیں تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر نظام ٹھیک کرنا ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہمیں حساب لینا ہوگا، ہم ڈی سیز، آر اوز اور چیف سیکریٹری سے حساب لیں گے، ایک باپردہ خاتون کو جیل میں ڈالنے کا حساب بھی چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یا آئین و قانون توڑ دیں یا حساب دیں، بانی پی ٹی آئی نکلے گا اور وزیراعظم بنے گا، ملک کے ہیرو کو ظلم کرکے جیل میں ڈالا گیا۔تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کی عدالتوں پر اعتماد ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کارکنوں سے حلف لیا، حلف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر احتجاج میں شرکت کے لیے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ نے جلسے میں خاتون اے سی ثمیرہ صبا کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور 8 فروری کے حوالے سے بات کی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...