Home sticky post 2 احتجاج، پولیس تشدد کیس،علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتجاج، پولیس تشدد کیس،علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

لاہور :5 اکتوبر 2024 کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماوٴں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔جن رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان میں سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔
عدالت میں سماعت کے دوران لاہور پولیس نے موٴقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی ا?ئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
خیال رہے کہ تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم دو روزہ دورے پرترکیہ روانہ ،ترک صدر سے خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم محمد...

کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری، فلم کا ٹیزر جاری

ممبئی :بالی ووڈ اداکار پْلکت سمرات اور اسابیل کیف کی فلم ’سْسواگتم...