Home سیاست احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، محسن نقوی

احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہراقتدار میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...