Home سیاست معروف اینکر اوریا مقبول جان لاہور سے گرفتار

معروف اینکر اوریا مقبول جان لاہور سے گرفتار

Share
Share

لاہور: معروف رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کو ایف آئی نے گرفتار کرلیا۔

اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا۔ اوریا مقبول جان کو گلبرگ سائبر کرائم کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔

اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اوریا مقبول جان مبارک ثانی کیس سے متعلق بات کر رہے تھے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں ایف آئی آر کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں۔ اوریا مقبول جان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اس کیس میں ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے ہم اس کیس کے خلاف بھرپور دلائل دیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...