Home نیوز پاکستان سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل

سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل

Share
Share

دبئی: ایرانی حکام نے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی سیکیورٹی ذرائع نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، اس بات کا مکمل یقین ہے کہ جو ہوا وہ ایک حادثہ تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا، حادثے کی تحقیقات کے دوران حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ موسمی حالات مناسب نہیں تھے اور ہیلی کاپٹر وزن کو سنبھالنے سے قاصر تھا جس کی وجہ سے وہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے دو افراد زیادہ سوار تھے۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی رواں سال مئی میں آذربائیجان کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...