Home نیوز پاکستان پی ایس 77 جامشورو، مراد علی شاہ 66 ہزار 100 ووٹ لے کر کامیاب

پی ایس 77 جامشورو، مراد علی شاہ 66 ہزار 100 ووٹ لے کر کامیاب

Share
Share

جام شورو:سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مراد علی شاہ پی ایس 77 جامشورو سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جام شورو کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے میں مراد علی شاہ 66 ہزار 100 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی ایس 77 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں جی ڈی اے کے امیدوار روشن علی برڑو 6 ہزار 150 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اپنے حلقے میں کامیابی کے سید مراد علی شاہ نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی۔

میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں صبح سے اپنے الیکشن میں مصروف تھا، موبائل نیٹ ورک بھی بند تھا، ملک کے دیگر حلقوں کے نتائج سے بے خبر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سندھ کے کچھ حلقون میں بے ضابطگیوں کی اطلاع ہے، میں چاہتا ہوں کہیں بھی عوام کے ووٹ کی چوری نہ ہو۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں نتائج توقع کے مطابق ہیں، جن کے بارے میں پہلے ہی کہہ چکا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...