Home sticky post 3 پی ایس ایل 10، پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

پی ایس ایل 10، پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

Share
Share

لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے، فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ نے تقریب میں شرکت کی۔
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی ہے، جس میں اولمپئن ارشد ندیم بھی پہنچ گئے۔
لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کو پک کر لیا۔اس کے علاوہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا، کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو بھی پک کیا ہے۔
پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹوم کوہلر کیڈ مور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو پک کر لیا۔
ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...