Home کھیل پی ایس ایل9،شائقین کرکٹ کیلئےمیچز کے وینیو سے متعلق بڑی خبر آگئی

پی ایس ایل9،شائقین کرکٹ کیلئےمیچز کے وینیو سے متعلق بڑی خبر آگئی

Share
Share

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز پاکستان میں ہی کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز پاکستان میں کروائے جانے کا امکان ہے، افتتاحی تقریب لاہور جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

وینیوز کے ناموں پر فرنچائز نے اعتراضات اٹھائے ہیں، انکا موقف ہے کہ ماہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 9 سے 18 فروری کے درمیان متوقع ہے۔

ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلئیر ڈرافٹ رواں ماہ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...